وزیر اعظم نریندر مودی نے طلبا وطالبات سے'پرکھشا پر چرچا' نامی پروگرام کے ذریعے اہم گفتگو کی۔
اس پروگرام کے تحت وزیر اعلی نے طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی اہم باتیں بتائیں جو کہ ایک طالب علم کو سمجھنے اور ان کے مستقبل کی آبیاری کے لیے بے حد ضروری ہیں۔
اس پروگرام کے تعلق سے وکیل و کانگریس پارٹی کے قد آور رہنما کپل سبل نے اس پروگرام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ' وزیر اعظم کو طلبا کا وقت برباد نہیں کرنا چاہئے' انہوں نے کہا کہ میں پی ایم سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ وہ طلبا کا وقت ضائع نہ کریں انہیں امتحان کی تیاری کرنے دیں، کیونکہ یہ وقت بورڈ کے امتحانات کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' طلبا کو ڈگری ملنے کے بعد اس موضوع پر تفصیلی گفتگو ہونی چاہئے۔
کپل سبل نے کہا کہ' وزیر اعظم کو اس تعلق سے 'من کی بات' کرنی چاہئے تھی۔
مزید پڑھیں: شہریت ترمیمی قانون: 'ینگ انڈیا' سڑکوں پر کیوں ہے؟
وہیں بالی ووڈ مشہور ہدایتکار انوراگ کشف نے بھی وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ' نریندر مودی جوآپ کہ رہے ہیں پہلے اپنی حکومت اور پولیس سے اس پر عمل کرنے کو کہئے۔
وہیں دوسری جانب بالی کے مشہور اداکار پرکاش راج نے بھی وزیر اعظم کے اس پروگرام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' پرکشا پر چرچا' سے پہلے اپنی ڈگری دکھاو۔