ETV Bharat / bharat

سخت سردی کے درمیان نئے سال کی آمد ہوگی - etv bharat urdu news

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں کم از کم درجۂ حرارت 5.6 درج کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 20.9 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 1:25 PM IST

محکمۂ موسمیات نے کئی ریاستوں کو آئندہ دنوں میں ہونے والی سخت سردی سے آگاہ کیا ہے، اس کے علاوہ یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دو جنوری سے سرد لہروں میں کمی واقع ہوگی۔

شمالی بھارت کے کئی حصوں میں انتیس تا اکتیس دسمبر سے رات میں درجۂ حرارت تین تا پانچ ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ کئی ریاستوں میں سرد لہر چل رہی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ دو جنوری سے سرد لہروں میں کمی آنے کا امکان ہے ہمالیہ سے میدانی علاقوں کی طرف سرد ہوائیں چلنے سے دہلی کے کئی حصوں میں آئندہ چار دنوں تک شدید سردی ہونے کا امکان ہے۔

اتر پردیش کے چند علاقوں میں بھی سرد لہر چلنے کا امکان ہے 30 تا 31 دسمبر کے دوران بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے کئی حصوں میں سرد لہر چلے گی۔

آئندہ تین دنوں کے دوران شمال مغربی بھارت میں کم از کم درجۂ حرارت تین تا پانچ ڈگری سیلسیس تک گراوٹ ریکارڈ کی جاسکی ہے اس کے بعد دو تا تین ڈگری سیلسیس کا معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ 29 تا 30 دسمبر کے دوران اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور شمالی راجستھان کے الگ الگ علاقوں میں خون منجمد کردینے والے سردی دستک دے سکتی ہے۔

اکتیس دسمبر سے دو جنوری تک پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، ہماچل پردیش، اترا کھنڈ، اور اتر پردیش کے چند علاقوں میں صبح کے دوران گھنا کہرا چھاجانے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ اس درمیان ہمالیائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے سبب زیادہ تر حصوں میں کم از کم درجۂ حرارت چار تا پانچ ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.