ETV Bharat / bharat

کول بلاک نیلامی: جھارکھنڈ کی عرضی پر سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی - Jharkhand's petition

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت پیر کے روزایک ہفتہ کے لئے ملتوی کردی۔

کول بلاک نیلامی: جھارکھنڈ کی عرضی پر سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 10:43 PM IST

حکومت جھارکھنڈ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس آر سبھاش ریڈی کی بینچ کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے استدلال کیا کہ ریاستی حکومت نے رٹ پٹیشن کے علاوہ ایک اصل مقدمہ آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت اصل (اوریجنل سوٹ) دائر کیا ہے اور دونوں کی سماعت ایک ساتھ ہونی چاہئے۔

جسٹس بوبڈے نے کہا کہ جھارکھنڈ کی حکومت کی جانب سے ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے، جس پر مسٹر سنگھوی نے کہا کہ یہ خط کی نشاندہی کرنا ہے کہ رٹ پٹیشن کے ساتھ ہی اصل مقدمہ دائر کیا گیا ہے، تاکہ سماعت ہو اس دوران عدالت اس کا خیال رکھے۔

اس کے بعد، جسٹس بوبڈے نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کردی جاتی ہے۔جھارکھنڈ حکومت نے 18 جون کو مرکزی حکومت کے کوئلے کے بلاکس کی تجارتی کان کنی کے لئے نیلامی کا عمل شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جھارکھنڈ حکومت کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت نے بغیر کسی مشورے کے ریاست میں کوئلے کی کانوں کی یکطرفہ نیلامی کا اعلان کیا ہے۔اس کے بعد پچھلے دنوں ریاستی حکومت نے بھی آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت اصل مقدمہ دائر کیا ہے۔ مرکز کے ساتھ کوئی تنازعہ ہونے پر ریاستی حکومت اس آرٹیکل کے تحت براہ راست عدالت عظمی میں مقدمہ دائر کرسکتی ہے۔

وکیل تپش کمار سنگھ کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن میں، جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت نے پوچھا ہے کہ کیا یہ ضروری نہیں تھا کہ پہلے سے بند پڑے صنعتوں کی ضروریات کا اندازہ کرلیا جاتا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں کان کنی ہمیشہ سے سلگتا ہوا موضوع رہا ہے۔ اس سلسلے میں اب ایک نیا عمل اپنایا جارہا ہے۔

اس میں پرانے نظام میں واپس جانے کا امکان ہے جہاں سے یہ ملک نکلا تھا۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ نیلامی کے عمل کو قانونی طور پر درست نہیں کہا جاسکتا کیونکہ معدنی قانون ترمیمی ایکٹ، 2020 گزشتہ 14 مئی کو ختم ہوگیا، جس کے بعد قانونی خلا پیدا ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.