اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انہیں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ جہاں انہیں ساری رات ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کو ڈاکٹروں کی مشورے پر جانچ کے کے لیے انہیں دہلی کے ہائر سینٹر میں روانہ کیا۔
جس کے بعد وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ساتھ دہلی روانہ ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
وہیںک ہلکے بخار اور ہلکے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت کے بعد وزیر اعلی کو دون میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ساری رات وزیر اعلی کو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے نگرانی کی اور ان کی صحت کے لئے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور کووڈ 19 سے متعلق علاج بھی کیا۔
تاہم صبح کے بعد وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت کے معالج این ایس بشٹ نے انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے دہلی کے ہائیر سنٹر میں چیک اپ کروانے کا مشورہ دیا۔ اس مشورے کے بعد وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت دون میڈیکل کالج سے ڈسچارج ہونے کے بعد دہلی روانہ ہوگئے۔