کانگریس اور بی جے پی نے اپنے اپنے اراکین کو اسمبلی میں موجود رہنے کا وہیپ جاری کیا ہے، اس دوران کمل ناتھ وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر 12 بجے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
قیاس آرائی ہے کہ کمل ناتھ فلور ٹیسٹ سے قبل ہی استعفے کا اعلان کر سکتے ہیں، جمعرات دیر رات مدھیہ پردیش کے اسمبلی اپیکر نے 16 باغی اراکین اسمبلی کا استعفے قبول کر لیا تھا، ان استعفوں کے قبول ہونے کے بعد کانگریس کے اراکین اسمبلی کی تعداد گھٹ کر 92 ہو گئی ہے۔
وہیں کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجئے سنگھ نے بھی قبول کر لیا ہے کہ اب ان کی حکومت محفوظ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ 'ہماری حکومت کا بچنا مشکل ہے'۔ بتا دیں کہ کانگریس کے پاس آزاد امیدوار سمیت ایس پی اور بی ایس پی کے اراکین اسمبلی کی بھی حمایت ہے، ایسے میں فلور ٹیسٹ ہونے پر کمل ناتھ حکومت معزول ہو جائے گی۔
یہاں یہ بات دیں کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی اکثریت میں آگئی ہے کانگریس کے 16 اراکین اسمبلی کے استعفے کے بعد اس کے اراکین اسمبلی کی کل مجموعی تعداد 92 ہو گئی ہے جبکہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی تعداد 107 ہے۔
مدھیہ پردیش اسمبلی میں اعداد وشمار
- مدھیہ پردیش میں دو ارکان اسمبلی کے انتقال کے بعد کل 228 نشستیں ہیں
- کانگریس کے 22 اراکین اسمبلی نے استعفے دے دیا ہے
- 22 اراکین اسمبلی کے استعفے کے بعد اراکین اسمبلی کی تعداد کل مجموعی تعداد 206 ہو گئی ہے
- حکومت تشکیل دینے کے لیے 104 اراکین کی ضرورت ہے
- بی جے پی کے پاس 107 اراکین اسمبلی ہیں
- کانگریس اور اتحادی کی تعداد کل 99 ہے
- کانگریس کے خود کے اراکین اسمبلی کی مجموعی تعداد میں 92 ہے
کمل ناتھ حکومت کے معزول ہونے پر ریاست کے گورنر بی جے پی کو حکومت تشکیل دینے کے لیے مدعو کریں گے اور موجودہ اراکین اسمبلی کی تعداد کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کے پاس اکثریت ہے، ایسے میں امید ظاہر کی جا رہی ہے ایک بار پھر سے شیوراج سنگھ چوہان ریاست کے وزیر اعلی کے عہدے پر فائز ہو سکتے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں کل 24 نشستیں ابھی خالی ہیں ان سبھی نشستوں پر چھ ماہ کے اندر ہی ضمنی انتخابات ہوں گے، ایسے میں اگر بی جے پی اقتدار میں آٹی ہے تو اسے ضمنی انتخابات میں اسے کم از کم نو سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنی ہوگی، اور اگر کانگریس کی حمایت کررہے سات اراکین اسمبلی ان ساتھ رہے اور کانگریس ضمنی انتخابات میں 17 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ ایک بار پھر سے اقتدار واپسی کر سکتی ہے۔