آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی یکم جولائی کو 9.35بجے صبح وجئے واڑہ کے بنز سرکل میں 1068ایمبولنس گاڑیوں کے ساتھ ساتھ 676موبائل میڈیکل ہیلت کیر(104ایم ایم یو)یونٹس کا افتتاح کریں گے۔
حکومت اے پی نے ریاست میں کسی بھی قسم کی طبی ہنگامی صورتحال میں جانوں کے اتلاف کو روکنے کے لئے 108اور104گاڑیوں کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی تعداد 1068ہوگی۔
حکومت نے اس مقصد کے لئے 200.15کروڑروپئے صرف کئے ہیں۔ہر سال ان گاڑیوں کی مرمت کے لئے تخمینی مصارف 318.93کروڑروپئے کے ہوں گے۔شہری علاقوں میں کسی بھی فون کال پر یہ ایمبولنس گاڑیاں اندرون 15منٹ پہنچ جائیں گے جبکہ مواضعات میں کسی بھی قسم کی طبی ہنگامی صورتحال میں یہ ایمبولنس گاڑیاں اندرون 15منٹ پہنچ جائیں گی۔ریاست کے قبائلی اور ایجنسی علاقوں میں ان کو طبی ہنگامی صورتحال پر اندرون نصف گھنٹہ پہنچنے کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔
صحت کے شعبہ میں اصلاحات کے حصہ کے طورپرریاستی حکومت نے قبل ازیں 108ایمبولنس گاڑیوں کو اڈوانسڈ لائف سپورٹ ایمبولنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ان گاڑیوں کو عصری طبی آلات سے لیس کیاجاسکے اور ان کا استعمال کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال میں کیاجاسکے۔
ریاستی حکومت نے اے ایل ایس ایمبولنس گاڑیوں کو ونٹی لیٹرس اور عصری طبی آلات جیسے کارڈیووسکولر ریسکیوور اور بلڈ آکسیجن کنٹرول سے لیس کیا ہے۔اس مقصد کے لئے ریاستی حکومت نے 412ایمبولنس گاڑیوں کی خریداری کی۔ان گاڑیوں کا استعمال موجودہ 336گاڑیوں کے ساتھ کیاجائے گا۔ان خریدی گئی نئی 412گاڑیوں کے منجملہ 282بیسک لائف سپورٹ سے متعلق ہیں اور بقیہ 104ایمبولنس گاڑیوں کو اے ایل ایس ایمبولنس گاڑیوں میں تبدیل کیاگیا ہے۔مزید 26نیو ناٹل کیر ایمبولنس گاڑیوں کو طبی کو طبی نگہداشت کی فراہمی کے لئے تیار رکھاگیا ہے۔