ETV Bharat / bharat

وزیراعلی جگن کا کورونا ٹیسٹ - حکومت آندھراپردیش نے خصوصی طیارہ کے ذریعہ ساوتھ کوریا سے ایک لاکھ ریپیڈ ٹیسٹ کٹز منگوائے

ڈاکٹرز نے جمعے کے روز وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کا کوویڈ ۔19 ٹیسٹ کیا۔

وزیراعلی جگن کا کورونا ٹیسٹ
وزیراعلی جگن کا کورونا ٹیسٹ
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 10:44 PM IST

ڈاکٹرز نے جمعے کے روز وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کا کوویڈ ۔19 ٹیسٹ کیا۔

ڈاکٹرز نے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کا آج ٹیسٹ کیا تاہم اس میں کورونا نگیٹیو( کورونا نہیں ہے ) کی رپورٹ آئی۔

دراصل حکومت آندھراپردیش نے خصوصی طیارہ کے ذریعہ ساوتھ کوریا سے ایک لاکھ ریپیڈ ٹیسٹ کٹز منگوائے ہیں۔ ان کٹز کی خصوصیت یہ ہیکہ صرف دس منٹ کے اندر یہ پتہ چل جائیگا کہ کوئی بھی شخص کورونا میں مبتلا ہے یا نہیں۔

اسی کی جانچ کے لیے سب سے پہلے وزیر اعلی نے اپنا ٹیسٹ کروایا، دس منٹ بعد پتہ چلا کہ انھیں کورونا نہیں ہے۔

آندھراپردیش ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے یہ اقدام کیا ہے اور ریپیڈ تیسٹ کٹز خصوصی طور پر ساوتھ کوریا سے حاصل کیے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلی زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی ہدایتیں کئی روز سے دےرہے ہیں، اس کے علاوہ کورنٹین میں رہنے والے افراد کو قوت مدافعت کی غذا دینے کی بھی انھوں نے ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.