ETV Bharat / bharat

ارریہ میں دیوالی کے موقع پر کئی منصوبوں کا آغاز

author img

By

Published : Oct 26, 2019, 11:30 PM IST

وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں سنگ بنیاد و افتتاح تقریب کو براہ راست دیکھنے کے لئے ارریہ کے ٹاؤن ہال میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔

ارریہ میں دیوالی کے موقع پر کئی منصوبوں کا آغاز و افتتاح

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ کے وگیان بھون میں منعقد تقریب میں ریموٹ کے ذریعہ آج ارریہ میں 'جل جیون ہریالی' کے تحت مختلف بلاک و پنچایت میں، مختلف شعبوں کے تحت کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، اور ساتھ ہی کئی منصوبوں کا افتتاح عمل میں آیا۔

ارریہ میں دیوالی کے موقع پر کئی منصوبوں کا آغاز و افتتاح

وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں سنگ بنیاد و افتتاح تقریب کو براہ راست دیکھنے کے لئے ارریہ کے ٹاؤن ہال میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی تھی، جس میں ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو، اے ڈی ایم انیل کمار ٹھاکر، ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری، ایس ڈی او روزی کماری سمیت ضلع کے تمام اعلیٰ افسران موجود رہے۔
ارریہ ضلع کے لئے مختلف محکموں کے جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، ان میں محکمہ 'لگھو سینچائی' کے لئے 43 منصوبہ، 'محکمہ متسیہ' کے لئے چھ منصوبے، 'محکمہ کمشنری بھون' کے لیے 75 منصوبے، 'محکمہ صحت' کے لئے 13 منصوبے، نگر پریشد کے لئے 22 منصوبے اور منریگا کے تحت 996 منصوبے، یعنی کل ملا کر 1 ہزار 155 منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھا گیا، ان منصوبوں پر تقریباً 23 کڑوڑ 49 لاکھ38 ہزار 178 روپے خرچ ہوں گے۔
ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے یہ بھی بتا یا کہ'اس تقریب کا انعقاد گزشتہ دو اکتوبر یعنی گاندھی جینتی کے موقع پر ہی ہونا تھا، مگر پٹنہ میں سیلاب کی وجہ سے پروگرام ملتوی کرنا پڑا'۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ' ان منصوبوں کا فائدہ 'جل جیون ہریالی' کے تحت عوام کو ملے گا، حکومت اس بات کے لئے پرعزم ہے کہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی عوام کو بھی'جل جیون ہریالی' کے تحت بیدار کیا جائے۔

'جل جیون ہریالی' ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جہاں انسان کے ساتھ ساتھ حیوانات و نباتات کی حفاظت ہو سکتی ہے۔

Intro:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریموٹ کے ذریعہ کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

ارریہ : ارریہ ضلع کے لئے آج کا دن کافی اہمیت کا حامل رہا، ریاستی حکومت کی جانب سے دیوالی کے موقع پر کئی منصوبوں کا یہاں آغاز و افتتاح ہوا. بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ کے وگیان بھون میں منعقد تقریب سے ریموٹ کے ذریعہ آج ارریہ ضلع جل جیون ہریالی کے تحت مختلف بلاک و پنچایت میں مختلف شعبوں کے تحت منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا تو وہیں کئی منصوبوں کا افتتاح عمل میں بھی آیا. وزیر اعلیٰ کے ذریعہ سنگ بنیاد و افتتاح تقریب کو براہ راست دیکھنے کے لئے ارریہ ضلع کے ٹاون ہال میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو ، اے ڈی ایم انیل کمار ٹھاکر ، ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری ، ایس ڈی او روزی کماری سمیت ضلع کے تمام اعلیٰ افسران موجود تھے.

Body:ارریہ ضلع کے لئے مختلف محکموں کے جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں محکمہ لگھو سینچائی کے لئے 43 منصوبہ، محکمہ متسیہ کے لئے چھ منصوبہ، محکمہ کمشنری بھون کے لیے 75 منصوبہ، محکمہ صحت کے لئے 13 منصوبہ، نگر پریشد کے لئے 22 منصوبہ اور منریگہ کے تحت 996 منصوبہ، یعنی کل ملا کر 1155 منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھی گئی جس پر 2349.38178 روپے خرچ ہوں گے جبکہ جن منصوبوں کا افتتاح عمل میں آیا ان میں محکمہ متسیہ کے 9 منصوبہ، کمشنری بھون کے 8 منصوبہ، محکمہ صحت کے 5 منصوبہ اور محکمہ جنگلات کے لئے 1 منصوبہ یعنی کل 23 منصوبوں کا افتتاح وزیر اعلیٰ نتیش کمار و نائب وزیر اعلیٰ سوشیل کمار مودی نے کیا. ان منصوبوں پر 95.61012 روپے خرچ آیا ہے.

Conclusion:ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے کہا کہ اس تقریب کا انعقاد گزشتہ دو اکتوبر یعنی گاندھی جینتی کے موقع پر ہی ہونا تھا مگر پٹنہ میں سیلاب کی وجہ سے پروگرام ملتوی کرنا پڑا. ضلع کلکٹر نے کہا کہ ان منصوبوں سے کا فائدہ جل جیون ہریالی کے تحت عوام کو ملے گا. حکومت اس بات کے لئے پرعزم ہے کہ شہر کے علاوہ دیہی علاقوں کے لوگوں کو جل جیون ہریالی کے تحت بیدار کیا جائے، جل جیون ہریالی ہی آج ایک ایسا ذریعہ ہے جہاں انسان کے ساتھ ساتھ حیوانات و نباتات کی حفاظت ہو سکتی ہے. وزیر اعلیٰ کے خطاب سے قبل ٹاؤن ہال میں ضلع کلکٹر نے شمع روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا، اس کے بعد افسران نے جل جیون ہریالی کے فوائد سے سامعین کو روشناس کرایا.

خطابی ویڈیو....... بیجناتھ یادو ، ضلع کلکٹر ارریہ
خطابی ویڈیو....... انیل کمار ٹھاکر ، اے ڈی ایم ارریہ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.