وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے مرکزی حکومت کے تجویز کردہ بجلی ترمیمی بل 2020 پر اعتراض کیا ہے۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے مرکزی وزیر مملکت برائے بجلی آر کے سنگھ کو خط لکھا ہے کہ بجلی ترمیمی بل معاشرے کے غریب طبقات، کسانوں اور عام لوگوں کے مفاد میں نہیں ہے۔
بھوپیش بگھیل نے خط میں لکھا ہے کہ اس سے نجکاری اور سرمایہ داروں کو فروغ ملے گا۔ کسانوں اور غریبوں کو دی جانے والی بجلی کی سبسڈی کا موجودہ نظام ٹھیک ہے۔ بجلی ترمیمی بل وفاقی نظام کے منافی ہے۔ اس بل سے فصلوں کی پیداوری اور خوراک کی خود کفالت پر بری طرح اثر پڑے گا۔ بجلی ترمیمی بل ریاست کے حقوق کی خلاف ورزی کرے گا۔ ریاستی بجلی کا ریگولیٹری کمیشن اختیار سے عاری ہوگا۔
بھوپیش بگھیل نے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجلی ترمیمی بل 2020 کو معاشرے کے غریب طبقات اور کسانوں کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مملکت برائے بجلی آر کے سنگھ کو خط لکھ کر ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ترمیمی بل کو معطل رکھنے کی درخواست کی ہے۔
وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے تمام ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ بجلی کی مرکزی وزارت کی جانب سے تیار کردہ ترمیمی بل پر عمل درآمد سے قبل غریبوں کے مفادات پر مشورہ کریں اور ان کا خیال رکھیں۔