روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے کہا ہے کہ 'رواں ماہ بھارت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فلپائن اور برازیل میں اسپوٹنک فائیو ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کیے جائیں گے'۔
روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سی ای او کریل دمتریوف نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس کے لئے اسپوٹنک فائیو نامی ویکسین کا مذکرہ پانچ ممالک میں کلینیکل ٹرائل کیا جائے گا، جس میں بھارت بھی شامل ہے'۔
دمتریوف نے کہا ہے کہ 'رجسٹریشن کے بعد 40،000 سے زیادہ افراد پر ٹرائل کا 26 اگست سے ہی آغاز ہوا۔ اس دوران امریکہ میں فیز تری ٹرائل شروع کیا تھا۔ فیز تری کیسیز کے ابتدائی نتائج اکتوبر سے نومبر 2020 میں شائع کی جائیں گی'۔
واضح رہے کہ 11 اگست کو اسپوٹنک فائیو نامی ویکسین آر ڈی آئی ایف نے اور جمیلیا نیشنل ریسرچ سنٹر آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائکروبیالوجی کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کی۔ اس کو روس کی وزارت صحت نے رجسٹرڈ کیا۔ جس کے بعد وہ کووڈ 19 کے خلاف دنیا کا پہلا اندراج شدہ ویکسین بن گیا۔
روسی محققین کے مطابق اسپوٹنک فائیو ایک انسانی اڈینووائرل ویکٹر ویکسین ہے جو کوروناوائرس کی بیماری کے خلاف مضبوط مقابلہ کرکے متاثر شخص کو صحت یاب کرنے میں مدد دیتا ہے۔
روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سی ای او کریل دمتریوف نے کہا ہے کہ 'بھارت تاریخی طور پر روس کا ایک بہت ہی اہم شراکت دار رہا ہے۔ بھارت زرعی پیداوار میں ایک سر فہرست ملک ہے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'دنیا کی تمام ویکسینز میں سے تقریبا 60 فیصد بھارت میں تیار کیا جاسکتا ہے۔ ہم اس سے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ قریبی بات چیت کر رہے ہیں'۔