ETV Bharat / bharat

پڈوچیری: دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ

لاک ڈاؤن کے پیش نظر پڈوچیری دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کردیے گئے۔ وزیر اعلی وی نارائن سوامی نے اعلان کیا کہ تمام طلباء کو اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔

پڈوچیری میں دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 10:45 PM IST

پڈوچیری کے وزیراعلیٰ وی نارائن سوامی نے اعلان کیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں اور تمام طلبہ کو اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس وبائی بیماری کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

نارائن سوامی کا یہ فیصلہ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ای پلانی سوامی نے ریاست میں 10 ویں اور 11 ویں کے امتحانات منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

نارائن سوامی نے کل کہا تھا کہ پڈوچیری دسویں جماعت میں داخلہ لینے والے طلباء کے لیے ورچوئل کلاسز کا انعقاد ممکن نہیں تھا کیونکہ دیہی علاقوں میں زیادہ تر طلباء کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ وہ ورچوئل کلاسوں کے انعقاد میں درپیش مسائل کے بارے میں مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کو خط لکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی طلبہ کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا اور ان کی حکومت ایسے طلباء کے لئے کلاسوں کے انعقاد کے لئے آسان اقدامات کرے گی۔

پڈوچیری یونیورسٹی کے وائس چانسلر گُرمیت سنگھ سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ ایچ آر ڈی وزارت کی طرف سے امتحانات کے انعقاد کے لئے ہدایت کا انتظار کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.