مشرقی دہلی کے منڈاولی پولیس اسٹیشن حدودمیں دو گروپز میں معمولی سے تنازع پر لاٹھیاں اور ڈنڈے ایک دوسرے پر برسائیں۔دونوں طرف سے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا گیا۔
سڑک پر غیرقانونی قبضے کولیکر شروع ہونے والی اس جھڑپ میں متعدد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچی۔ پولیس نے تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے اور کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
بتایا گیا کہ ملا جی نے دکان کے سامنے ٹھیلے لگانے سے منع کیا جس کے بعد اسلام،گلفام اور ملا جی کے لڑکوں میں تصادم شروع ہو گیا۔
اسلام ،گلفام اور سلمی کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔مخالف گروپ کے لوگوں کو بھی چوٹیں آئیں ہیں۔
موقع پر موجود ہجوم تماش بین بنا رہا، اس دوران کوئی اس لڑائی کو روکنے سامنے نہیں آیا۔ لوگ اس کا ویڈیو بناتے رہے۔
بعدازاں ایک مقامی رہائشی نے پولیس تھانہ منڈوالی کو اطلاع دی۔ جس کے بعد منڈوالی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا اور دیگر سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔