وزارت داخلہ نے گذشتہ روز ایک حکم میں لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں کھولنے کی اجازت دی۔ جس کے مطابق دیہی علاقوں میں تمام دکانیں کھلیں گی سوائے ان دکانوں کے جو شاپنگ مالس میں واقع ہیں۔
شہری علاقوں میں: تمام اکیلی دکانیں، تمام پڑوسی دکانیں اور رہائشی کمپلیکسوں کی دکانوں کو کھلنے کی اجازت ہوگی۔ بازاروں یا مارکٹ کمپلیکسوں اور شاپنگ مالس کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ ای-کامرس کمپنیوں کی طرف سے فروخت کی اجازت صرف ضروری اشیا کے لیے پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔
اس بات کی مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ شراب کی فروخت اور دوسری اشیا کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی جیسا کہ کووڈ-19 بندوبست کے لیے قومی ہدایات میں بتایا گیا ہے۔
جیسا کہ نظر ثانی شدہ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ان دکانوں کو ان علاقوں خواہ وہ دیہی ہوں یا شہری کھولے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جنہیں متعلقہ ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بندش والے علاقے قرار دیا ہے۔