ETV Bharat / bharat

ٹریفک پولیس کی لاپرواہی سے عوام پریشان

ترمیم شدہ موٹر ویہیکل ایکٹ یکم ستمبر 2019 سے نافذ ہوچکا ہے جس کے بعد جہاں عوام ٹریفک قوانین پر عمل کر رہی ہے وہیں عوام پولیس کی لاپرواہی سے بھی پریشان ہے۔

ٹریفک پولیس کی لاپرواہی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 12:02 AM IST

آپنے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی چالان اور جرمانے سے جڑی کئی خبریں، پڑھیں سنیں اور دیکھی ہوں گی لیکن اب وہی چالان کاٹنے والے یعنی ٹریفک پولیس لاپرواہی برت رہے ہیں۔ ڈیوٹی کے وقت غیر حاضر رہتے ہیں۔ شہر میں گھنٹوں لگنے والے جام کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔

ٹریفک پولیس کی لاپرواہی سے عوام پریشان

میرٹھ کے بھومیا پل پر ایک دن میں کئی بار گھنٹوں تک جام لگتی ہے۔ یہ ٹریفک جام لیساڑی گیٹ چوراہے سے نور نگر اور شاردا روڈ تک رہتی ہے، شہر کے تقریبا 5 کلو میٹرکے فاصلے تک ٹریفک جام کا لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور حیرت تو اس بات کا ہے کہ اس وقت کوئی بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کو کئی بار گھنٹوں تک ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایس پی ٹریفیک سنجیو باجپئی نے ای ٹی بھارت کو بتایا تھا کہ میرٹھ شہر میں مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ موٹر گاڑیوں کے رکنے سے شہر میں فضائی آلودگی نہ ہو۔

ای ٹی وی بھارت نے جب گراؤنڈ رپورٹ جاننے کی کوشش کی تو پایا کہ دو گھنٹے سے لگے جام میں کوئی بھی پولیس اہلکار تعینات نہیں تھا، یہی وجہ ہے کہ دن میں کئی بار ٹریفک جام کا سامنا رہتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس گھنٹوں بعد آتی ہے اور ان پر مبینہ طور سے تشدد بھی کرتی ہے۔

پولیس کا غیر انسانی سلوک اس وقت کھل کر سامنے آیا جب ای ٹی وی بھارت کے صحافی نے اس تعلق سے ایک ٹریفک پولیس سے سوال کردیا۔ سوال سنتے ہی اہلکار مشتعل ہوگئے اور نمائندے کے ساتھ بد تمیزی کرنے لگے۔ پولیس نے نمائندے کو خبرنگاری سے روکنے کی کوشش کی اور کچھ بھی پوچھنے سے منع کرتے رہے، اور صحافتی سرگرمیوں کو بند کرانے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

ٹریفک قوانین میں جرمانے کی رقم میں اضافہ کیا جانا تو اپنی جگہ ہے لیکن کیا ملک کو سڑکوں میں گڑھوں، غیر ذمہ دار ٹریفک پولیس اہلکار اور ایسی ہی دوسری دشواریوں سے عوام کو نجات کب ملیگی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائیگا؟

Intro:نیا موٹر وہیکل ایکٹ نافذ ہونے کے بعد جہاں عوام ٹریفک قوانین پر عمل کررہی ہےوہیں پولیس کی لاپرواہی اور ڈیوٹی غائب ہونےسے عوام گھنٹوں جام میں پریشان ہورہی ہے.

Body:میرٹھ کے بھومیا پل پر ایک دن میں کئی بار گھنٹوں تک جام لگتی ہے یہ ٹرافیک جام لیساڑی گیٹ چوراہے سے نور نگر تک اور شاردا روڈ تک رہی ہے تقریبا شہر کے 5 کلو میٹرکے فاصلے تک ٹریفک جام کا سامنا رہتا ہے. لیکن کوئی بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات نہیں رہتا ہے. یہی وجہ ہے کہ عوام کو کئی بار گھنٹوں تک ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

ایس پی ٹرافیک سنجیو باجپئ نے ای ٹی بھارت کو بتایا تھا کہ میرٹھ شہر میں مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے تاکہ موٹر گاڑیوں کے رکنے سے شہر میں فضائی آلودگی نہ ہو لیکن جب ای ٹی وی بھارت نے جب گراؤنڈ رپورٹ جاننے کی کوشش کی تو دو گھنٹے سے لگے جام میں لوگوں سے پوچھا تو عوام نے جواب دیا کی کوئی بھی پولیس اہلکار یہاں تعینات نہیں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ دن میں کئی بار ٹریفک جام کا سامنا رہتا ہے. لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس گھنٹوں بعد آتی ہے اور تشدد کرتی ہے.

پولیس کی غنڈہ گردی کی حد تو اسوقت ہوگئی جب ای ٹی وی بھارت کے صحافی بد تمیزی کیا اور دوران رپورٹنگ پولیس رپورٹنگ سے منع کیا. اس کے بعد صحافت کو بند کرانے کا چیلنج بھی کردیا.

Conclusion:بائٹ : ای پی ٹرافیک.

و جام میں پھنسے لوگ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.