بھارت کی مختلف ریاستوں میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج جاری ہے، اس درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارگزار صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ 'بھارت میں سی اے اے اور این آر سی لاگو کیا جائے گا'۔ جے پی نڈا کا یہ بیان افغان سکھ مہاجرین کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
جے پی نڈا نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'اپوزشن کی جماعتیں ووٹ بینک کی سیاست کرنے میں مشغول ہیں'۔
انہوں نے کہا اپوزشن کی جماعتوں کو ہمسایہ ممالک میں رہ رہے اقلیتوں کی پریشانیوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔