ETV Bharat / bharat

'چینی میڈیا کو من گھڑت رپورٹنگ سے بچنے کا مشورہ' - ہوآنچی شباؤ

بھارت نے چینی میڈیا اداروں کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر سخت اعتراض کا اظہار کیا ہے اور ان سے من گھڑت رپورٹنگ سے بچنے کی اپیل کی۔

Chinese state media wrongly attributes quotes to NSA Ajit Doval
'چینی میڈیا کو من گھڑت رپورٹنگ سے بچنے کا مشورہ'
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 3:25 AM IST

وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'ہم نے چین کی سرکاری میڈیا بالخصوص 'چائنا ڈیلی' اور 'ہوآنچی شباؤ' (گلوبل ٹائمز) میں شائع رپورٹنگ کو دیکھا ہے جن میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے حوالے سے کچھ باتیں کہی گئیں ہیں۔ یہ رپورٹنگ پوری طرح سے جھوٹ پر مبنی ہے اس کا سچائی اور ثبوتوں سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے'۔

بیان میں کہا گیا کہ' ہم میڈیا سے ایسی من گھڑت رپورٹنگ سے بچنے کی اپیل کرتے ہیں۔ چین کی فوج نے کل رات دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے پینگانگ جھیل کے نزدیک حقیقی کنٹرول لائن عبور کرکے ہوا میں گولیاں چلائیں' جبکہ بھارتی فوج نے یہاں ایک بیان جاری کرکے کہاکہ' چینی فوج دوطرفہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔ چینی حکومت حقیقی کنٹرول لائن پر اس کے فوجیوں کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کو چھپانے کے لئے گمراہ کرنے والے بیان دے رہی ہے جبکہ بھارتی فوجیوں نے کبھی بھی حقیقی کنٹرول لائن پر قبضہ کرنے کی کوشش نہیں کی'۔

بیاں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ' بھارت حقیقی کنٹرول لائن پر تناؤ کم کرنے اور صورتحال معمول پر لانے کے لئے پرعزم ہے۔ لیکن چین مسلسل اشتعال انگیز سرگرمیوں میں ملوث ہے'۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا کہ' بھارتی فوج نے کبھی بھی 'ایل اے سی' پر قبضہ کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کبھی فائرنگ سمیت کوئی اشتعال انگیز کارروائی کی ہے'۔

مزید پڑھیں:

سرحد پر فائرنگ: بھارت ۔ چین کے درمیان بیان بازی تیز

بیان میں مزید کہا گیاکہ' فوج سرحد پر امن اور استحکام قائم کرنے کے لئے پرعزم ہے، لیکن وہ قومی یکجہتی اور اقتدار اعلی پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.