اروناچل پردیش سے لاپتہ بھارتی نوجوانوں کو رہا کرنے کے سوال پر چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 'چین نے اروناچل پردیش کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا ہے۔'
گلوبل ٹائمز کے مطابق 'چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان راؤ لیجیان نے کہا کہ چین نے کبھی بھی اروناچل پردیش کو تسلیم نہیں کیا اور بھارتی شہریوں کی رہائی کے لئے فوج کے پی ایل اے کو بھیجے گئے پیغام کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔'
بتایا جارہا ہے کہ 'چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے بھارت کے پانچ نوجوانوں کو اغوا کرلیا ہے۔ مقامی لوگوں کا دعوی ہے کہ یہ نوجوان بھارتی فوج کے لیے بطور پورٹر کام کرتے تھے۔'
دراصل اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب لاپتہ نوجوانوں میں سے ایک کے بھائی نے فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'چینی فوج کچھ نوجوانوں کو ناچو کے قریبی علاقے سے لے گئی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: لداخ: لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر فائرنگ
واضح رہے کہ 'چین اور بھارت مشرقی لداخ میں چار ماہ سے لائن آف ایکچوول کنٹرول پر آمنے سامنے ہیں۔ متعدد سطح کے مذاکرات کے باوجود تنازع کم نہیں ہو رہا ہے۔'