چین کی اس سازش کے پیش نظر مہارشٹر سائبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ فرمان جاری کرتے ہوئےکہا گیا کہ چینی سائبر حملہ اور فشنگ حملوں کو بڑی تعداد میں انجام دے سکتے ہیں۔
چین اور بھارت کے بیچ کشیدگی کے دوران یعنی بیتے ہفتوں کے اندر بھارت میں 40 ہزار سے بھی زائد سائبر اٹیک کی کوششیں کی جا چکی ہے زیادہ تر وارداتیں چین کے چینگدو علاقے سے جڑی ہیں۔ اس حملے میں انفراسٹرکچر، بینکنگ، انفارمیشن شعبے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔