بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فوجی کشیدگی کے بارے میں چین کے تبصروں پر کہا کہ ”چین نے یکطرفہ طور پر مشرقی لداخ میں ایل اے سی کی صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ جس کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے”۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ایل اے سی پر چین کی کاروائی سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ دونوں فریقوں پر مختلف باہمی معاہدوں اور پروٹوکول کی پوری طرح سے پابندی کرنے کی ضرورت ہے۔
وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ”ہم نے چین کے اس بیان پر نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ دوطرفہ معاہدوں کی سختی سے پابندی کرتا ہے اور بات چیت کے ذریعے سرحدی مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے”۔
مشرقی لداخ میں سرحدی کشیدگی پر چین کے تبصرے کے بارے میں بھارت نے کہا "ہم امید کرتے ہیں کہ چینی فریق اپنے الفاظ کے مطابق کاروائی کرے گا۔"
مزید پڑھیں: دہرادون میں پاکستان کا پرچم آخر کیوں رکھا ہوا ہے؟