ETV Bharat / bharat

چین اور پاکستان عسکری تنظیم البدر کو دوبارہ سرگرم کرنا چاہتا ہے - china - india standoff

سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا کہا کہ چین اس تنظیم کو پھر سے سرگرم کرنے کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کر رہا ہے۔

china and pakistan want to re-activate  al badr militant organisation
چین اور پاکستانی عسکری تنظیم البدر کو دوبارہ سرگرم کرنا چاہتا ہے
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 1:27 PM IST

مشرقی لداخ میں بھارت - چین سرحدی تنازع کے درمیان، چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) جموں و کشمیر میں تشدد کے لئے پاکستان کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم البدر کو دوبارہ سرگرم کرنا چاہتی ہے۔

اس عسکری تنظیم کی کشمیر اور افغانستان میں تشدد کی اپنی تاریخ ہے۔

سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع کے مطابق حال ہی میں البدر کے کیڈروں نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں چینی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ چین اس تنظیم کو پھر سے سرگرم عمل کرنے کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کر رہا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے پی او کے میں گلگت بلتستان کے علاقے میں تقریباً 20،000 فوجیں منتقل کی ہیں، جس کا مقصد بھارت - چین سرحدی تنازعہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔

پاکستانی مقبوضہ گلگت بلتستان مرکزی علاقہ لداخ سے ملحق ہے جس کے مشرقی حصے میں ہندستان اور چین کے درمیان ایل اے سی پر تعطل جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.