ETV Bharat / bharat

وزیراعلی اشوک گہلوت کا اراکین اسمبلی کے ساتھ اہم اجلاس - ہوٹل پیراماؤنٹ

اس اجلاس کی صدارت خود ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت کریں گے۔ ہوٹل پیراماؤنٹ کے بول روم میں یہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

chief minister ashok gehlot important meeting with assembly members
وزیراعلی اشوک گہلوت کا اراکین اسمبلی کے ساتھ اہم اجلاس
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 12:22 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں واقع ہوٹل پھیراماؤنٹ میں وزیراعلی اشوک گہلوت کی حمایت دینے والے اراکین اسمبلی کا ایک اہم اجلاس آج صبح گیارہ بجے منعقد ہوگا۔

اس اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی کی موجودگی کا قیاس لگایا جارہا ہے۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔

راجستھان کے گورنر کی جانب سے اسمبلی سیشن سے متلعقہ فیصلے کے بعد اسمبلی سیشن سے متعلق بھی اس اجلاس میں گفتگو ہوگی۔

اس جانب بھی توجہ دی جائے گی کہ کس طرح سے اکثریت کو راجستھان اسمبلی سیشن میں ثابت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ راجستھان میں سیاسی الٹ پھیر کے درمیان حکومت کی جانب سے اسمبلی سیشن بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ لیکن تین مرتبہ گورنر نے حکومت کی درخواست کو رد کردیا ہے۔

بتادیں کہ گورنر نے گہلوت سے سیشن بلانے کے لئے اپنی سفارشات دوبارہ پیش کرنے کو کہا ہے۔ اس کے لیے انھوں نے 21 دن کا وقت دیا ہے۔ جس میں چھ نکات کی وضاحت کی جائے گی۔ ان میں ارکان اسمبلی کی آزادانہ نقل و حرکت سے متعلق سوالات اور سیشن کو فوری طور پر طلب کرنے کی بات بھی شامل ہے۔

اطلاع کے مطابق اٹھارہ دیگر ناراض ارکان اسمبلی نے سی ایل پی اجلاس میں شرکت کے لئے پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ راجستھان میں جملہ 200 ارکان اسمبلی میں 19 ناراض سمیت کانگریس 107 اور بی جے پی 72 ارکان اسمبلی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.