چھ اگست سے حراست میں رکھے گئے تین وزرائے اعلی کو آزادی کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ دو سابق وزیر اعلی قید تنہائی اور ایک سابق وزیر اعلی نظر بند کیوں ہیں؟ علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کر رہے سیاسی پارٹی کے رہنماؤں کو کیوں حراست میں رکھا جا رہا ہے؟‘‘
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے وقت سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو نظربند یا حراست میں رکھا گیا ہے۔