چدمبرم نے ایک سلسلے وار ٹویٹ میں کہا کہ عوام تنگ نظر والے اور غیر حساس رہنماؤں کو اقتدار سونپنے کی قیمت چکا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سی اے اے کی مخالفت کرنے والے افراد کی بات سننا چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلے تک اسے ملتوی کر دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں گذشتہ روز ہونے والے فساد اور اموات کی شدید مذمت کی جانی چاہیے۔
کانگریس کے رہنما نے کہا، 'ہم نے وارننگ دی تھی کہ سی اے اے تقسیم کرنے والا ہے، اسے رد کیا جانا چاہیے لیکن ہماری آواز نہیں سنی گئی۔ ابھی بھی تاخیر نہیں ہوئی ہے اور قانون کی مخالفت کرنے والوں کی بات حکومت کو سننا چاہیے'۔
چدمبرم نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون 1995 چل رہی تھی اور اسے ترمیم کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ترمیمی قانون کو رد کر دینا چاہیے۔