ETV Bharat / bharat

چیلسی کلنٹن کو تعزیتی تقریب میں شرمندگی کا سامنا - نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ میں 50 افراد کے قتل کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں چیلسی کلنٹن کو شرکت مہنگی پڑگئی، طلبہ نے الزام عائد کیا کہ نیوزی لینڈ میں قتل عام چیلسی جیسے لوگوں کی متعصب بیان بازی کی وجہ سے ہوا۔

چیلسی کلنٹن کو تعزیتی تقریب میں شرمندگی کا سامنا
author img

By

Published : Mar 17, 2019, 12:35 PM IST

نیویارک یونیورسٹی میں تعزیتی تقریب کے موقع پر چیلسی کلنٹن آئیں تو ایک طالبہ لین دیوک نے انہیں گھیرلیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ میں پچاس افراد کی موت کا ذمہ دار ان جیسے ہی لوگ ہیں جو لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔

چیلسی امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی بیٹی ہیں، چیلسی کلنٹن نے کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ طالبہ ایسا محسوس کررہی ہے جس پر قریب کھڑے مرد طالبعلم نے مشتعل انداز میں سوال کیا کہ ایسا محسوس کرنے پر معافی کا مطلب کیا ہوتا

برطانوی میڈیا کے مطابق نیویارک یونیورسٹی کے طلبہ رکن کانگریس الہان عمر پر کلنٹن کی تنقید پر ناراض تھے۔ کلنٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ الہان عمر نے یہودیوں کے خلاف زبان استعمال کی تھی۔

چیلسی پر تنقید کی خبر میڈیا پر آتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے چیلسی کلنٹن کا دفاع کیا اور کہا کہ جو لوگ چیلسی کی بات نہیں سمجھ رہے وہ مسئلہ کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.