ETV Bharat / bharat

لینڈر وکرم کا رابطہ منقطع: اسرو کے ساتھ اظہار یکجہتی - چندریان۔ 2 لینڈر وکرم خاموش: قوم کا اظہار یگانگت

چندرائن۔ 2 کے لینڈر وکرم کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ملک کا ہر طبقہ رنجیدہ ہے وہیں دوسری جانب سے اسرو کو مبارک باد بھی پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی عوام اسرو کے سائنسدانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چندرائن۔ 2 کے لینڈر وکرم کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطع
author img

By

Published : Sep 7, 2019, 2:37 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:40 PM IST

چاند کی سطح سے چند کیلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان مشن 2کے لینڈر وکرم سے رابطہ ٹوٹنے کے بعد ہفتہ کو بھارتی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)کے ساتھ سیاستداں، اہم شخصیات اور ملک کا عام آدمی یگانگت کے ساتھ کھڑا ہوگیا۔

ویڈیو : چندرائن۔ 2 کے لینڈر وکرم کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطع

وزیرداخلہ امیت شاہ، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، عاپ کے سربراہ اروند کیجروال، بھوٹان کے وزیراعظم کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا، مرکزی وزرا نرملا سیتارامن، اسمرتی ایرانی، سابق وزیراعظم دیوے گوڑا اور دیگر اہم شخصیات نے بھی اسرو کا حوصلہ اپنے ٹوئیٹس کے ذریعہ بڑھایا۔

واضح رہے کہ اسرو کے صدرنشین کے سیون نے مایوس کن اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ چندریان۔ دو لینڈر وکرم کا زمینی اسٹیشنوں سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔

اس کے بعد اسرو کی حمایت میں عام آدمی سے لے کر سائنسداں، اہم شخصیات اور سیاستداں سبھی نے اظہار یگانگت کیا۔

وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹ میں کہا کہ 'میں آپ کے چہروں پر اضطراب کو دیکھ رہا ہوں۔مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ایک چھوٹا کارنامہ نہیں تھا۔ملک کو آپ پر فخر ہے۔'

وزیراعظم نے بعد ازاں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ ' بھارت کو پُر امید رہنا چاہئے۔ملک کو اسرو کے سائنس دانوں پرفخر ہے۔انہوں نے موجودہ صورتحال میں ہمت کے ساتھ رہنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔'

مزید پڑھیں : یہ مکمل ناکامی نہیں: ناسا

اسرو کو کانگریس لیڈرراہل گاندھی سے بھی حوصلہ ملا جنہوں نے کہاکہ سخت محنت چاند کے مشن کے لئے کی گئی تھی، جو خالی نہیں جائے گی۔ یہ بھارت کے خلائی مشن کے لئے جذبہ پیداکرتی رہے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.