سائنسدانوں نے صبح 8:30 سے 9:30 کے درمیان چندریان2 کو چاند کی پہلی مدار ایل بی این 1میں داخل کرادیا۔
ایسرو چیف کے کے سیوان آج 11 بجے میڈیا سے خطاب کیا۔اس دوران وہ چندریان 2 کے لونر آربٹ انسرشن میں داخل ہونے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ چندریان 2 اگلے 24 گھنٹے تک اس مدار کے چکر لگائے گا۔اس میں داخل ہونے کے بعد چندریان 2 کی رفتار کو 10.98 کلومیٹر فی سکینڈ سے کم کر کے 1.98 کلومیٹر فی سکینڈ کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک ستمبر کو چاند پر چاندریان 2 کو اتارا جائے گا۔اس سے پہلے وہ دیگر چار مداروں کے بھی چکر لگائے گا۔21 اگست کی دوپہر تک ایل بی این 2 میں چندریان 2 کے داخل ہونے کے امکان ہیں۔وہیں الگ مدار ایل بی این 3 میں 28 اگست کی صبح چندریان 2 داخل ہوسکتا ہے۔وہیں چندریان 2 ایل بی این 4 اور ایل بی این 5 میں30 اگست اور ستمبر کو پہنچے گا۔