ETV Bharat / bharat

چاند کی سطح پرموجود ہے لینڈر - چندریان 2

انڈین ریسرچ اسپیس آرگنائیزیشن(ایسرو) نے بتایا ہےکہ چندریان 2 کا لینڈر 'وکرم 'چاند کی سطح پر صحیح حالت میں ہے اور اسے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

چاند کی سطح پر ٹکرانے سے جھکا لینڈر
author img

By

Published : Sep 10, 2019, 3:12 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:18 AM IST

ایسرو کے افسر نے بتایا کہ' وکرم' کی 'ہارڈ لینڈنگ 'کی وجہ سے یہ جھک گیا ہے اور اس سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سنیچر کے روز ایسرو کے کنٹرول روم سے اس وقت رابطہ ٹوٹ گیا تھا جب' وکرم 'چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کی اونچائی پر تھا اور سافٹ لینڈنگ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔لینڈر کے اندر 'پرگھیان' نامی ایک 'روور' بھی موجود ہے۔

ایسرو کے مشن سے جڑے ایک افسر نے کہا کہ آربٹر کے کیمرے سے بھیجی گئی تصویروں کے مطابق یہ مقررہ جگہ کے بالکل نزدیک ایک ہارڈ لینڈنگ تھی۔لینڈر وہیں پر ہے، اس کے ٹکڑے نہیں ہوئے ہیں۔وہ جھکی ہوئی حالت میں ہے۔

افسر نے بتایا کہ یہاں ایسرو کے ٹیلی میٹرو، ٹریکنگ اور کمانڈ نیٹورک(ٓآئی ایسٹی آر اے سی) میں ایک ٹیم اس سے متعلق کام کررہی ہے۔

چاندریان 2 میں ایک آربٹر، لینڈر(وکرم) اور روور(پرگھیان) شامل ہیں۔لینڈر اور روور کی مشن کی مدت ایک قمری دن یعنی زمین کے 14 دنوں کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ ایسرو کے چیف نے سنیچر کو کہا تھا کہ بھارتی خلائی اجنسی لینڈر سے رابطہ قائم کرنے میں 14 دن کوشش کریں گے۔

خلائی اجنسی کے ایک افسر نے کہا کہ جب تک لینڈر میں سب کچھ صحیح نہیں ہوگا، اس سے دوبارہ رابطہ قائم کرنا مشکل ہے۔امیدیں کم ہیں۔اگر سافٹ لینڈنگ ہوئی ہو اور تمام سسٹم کام کررہے ہوں، تب ہی رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔فی الحال امید کم ہے۔

ایسرو کے ایک دیگر افسر نے کہا کہ لینڈر کے دوبارہ متحرک ہونے کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن کچھ سرحدیں ہیں۔

انہوں نے جیوسٹیشنری کلاس میں رابطہ سے باہر ہوئے ایک خلائی جہاز سے دوبارہ رابطہ بحال کرلینے کے ایسرو کے اس تجربہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وکرم کے معاملے میں حالات مختلف ہیں۔وہ پہلے ہی چاند کی سطح پر پڑا ہے اور اس کی سمت دوبارہ نہیں بدلی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مہم بہت مشکل ہوتے ہیں، ساتھ میں امید بھی ہیں اور ہمیں ہاتھ تھام کر انتظار کرنا چاہیے۔

افسر نے کہا کہ حالانکہ لینڈر کی توانائی کو پیدا کرنا کوئی موضوع نہیں ہے کیونکہ اس کے چاروں طرف شمسی پینل لگی ہوئی ہیں۔اس کے اندر بیٹریاں بھی لگی ہیں جس کا بہت زیادہ استعمال نہیں ہوا ہے۔

Intro:Body:

vfsdfcsd vxcsdfvsd

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 3:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.