ETV Bharat / bharat

اے پی اور یانم میں شدید بارش کا امکان

آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں درجہ حرارت42 ڈگری تک پہنچ کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

Chance of heavy rain in AP and Yanam
Chance of heavy rain in AP and Yanam
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 3:02 PM IST

آندھراپردیش کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 'آئندہ تین دنوں کے دوران شمالی ساحلی اے پی کے اضلاع سریکاکلم،وشاکھاپٹنم کے بعض مقامات اور یانم و مشرقی گوداوری میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے'۔

اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ 'تلنگانہ کے بعض مقامات کے ساتھ ساتھ اے پی کے اضلاع سریکاکلم، وشاکھاپٹنم،وجیانگرم، مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری اور یانم میں آئندہ تین دنوں کے دوران بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

ساتھ ہی جنوبی ساحلی اے پی میں 28 تا 30 اپریل اور یکم مئی کو بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ جنوبی ساحلی اے پی کے اضلاع کرشنا، گنٹور اور پرکاشم میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسی طرح کی صورتحال کی برقراری کا امکان ہے۔

اس بلیٹن میں کہا گیا کہ 30اپریل کو شمالی ساحلی اے پی کے بعض مقامات اور یانم میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔اعظم ترین درجہ حرارت 41.8 ڈگری سلسیس تلنگانہ کے عادل آباد میں اور42 ڈگری سلسیس اے پی کے ضلع کڑپہ میں درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.