ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی سے استعفی کے مطالبے نے زور پکڑا - بی جے پی

چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے نریندر مودی سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کی خبر موصول ہونے کے باوجود بھی وزیراعظم دستاویزی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

bhupesh baghel
author img

By

Published : Mar 7, 2019, 10:16 AM IST

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جواب دینا چاہیے کہ پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کا ذمہ دار کون ہے؟ وزیر اعظم تو اس وقت شوٹنگ کرنے میں مصروف تھے، بی جے پی کب ان سے استعفی کب لے گی؟

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کو ملک کی عوام کے جذبات سے کھیلنا بند کرنا چاہیے، بھارتی فوج کو مودی نے تیار نہیں تیار کیا ہے بلکہ ہمارے جوان اور افسران کی کئی برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ وہ فوج میں ہے۔

بگھیل نے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ کہہ رہے کہ ایئر اسٹرائیک میں 250 شدت پسند مارے گئے جبکہ بی جے پی کے دوسرے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 300 مارے گئے، ہم اسٹرائیک پر سوال نہیں اٹھا رہے ہیں، ایئر چیف نے کہا کہ آئی اے ایف نے اپنا کام کیا، انہوں نے مرنے والوں کی گنتی نہیں کی، بی جے پی کو بتانا چاہیے کہ وہ کس بنیاد پر ان اعداد و شمار کا دعوی کررہے ہیں۔

undefined

واضح رہے کہ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے گذشتہ 3 فروری کو گجرات کی ایک ریلی میں دوران خطاب کہا تھا کہ فضائی حملے میں 250 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ جبکہ انہیں کے پارٹی کے کئی دیگر رہنما الگ الگ تعداد بتا رہے ہیں۔

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.