کرناٹک میں تعلیمی برس 2020 کے دوران فنی کورس میں داخلے کے لیے کامن انٹرس ٹسٹ (سی ای ٹی) امتحانات آج 30 جولائی اور 31 جولائی کو منعقد ہو رہے ہیں۔ ضلع یادگیر میں جملہ دس امتحانی مراکز بناے گے ہیں۔
صبح دس بجے سے ساڑھے 11 بجے تک اور دوپہر 30:2 سے شام ساڑھے تین بجے تک امتحان کا وقت رہے گاؤ
امتحانات کی جانچ میں شفافیت اور طلبا کا امتحان گاہ تک جانے کے لیے ہر قسم کی تیاری کی احتیاطی تدابیر اور تیاریاں کی گئی ہیں۔
ضلع یادگیر میں جملہ دس امتحانی مراکز ہیں۔ دو شورا پور میں تین شاہ پور میں اور پانچ یادگیر میں امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ جس میں 2280 طلبا شرکت کریں گے۔
محکمہ تعلیمات کے مطابق تمام امتحانی مراکز کو ہائیڈروکلورائیڈ سے چھڑکاؤ کیا گیا ہے۔ امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کو مفت ماسک دیا جائے گا۔
طلباء کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے سے پہلے تھرمل اسکریننگ کی جائے گی۔ کنٹنمنٹ زون والے طلباء کو علیحدہ کمرے میں رکھا جائے گا۔
محکمہ نے بتایا ہے کہ کنٹنمنٹ زون والے طلباء کے لیے خصوصی کمرہ قائم کیے گئے ہیں جہاں پر کنٹینمنٹ زون کے علاوہ کورونا وائرس کے بنیادی ربط میں رہنے والے طلباء کو رکھا جائے گااور وہ امتحان نہ دے سکیں گے۔