ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت نے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پر حکم امتناع کی درخواست کی - سپریم کورٹ

مرکز نے پیر کے روز سپریم کورٹ میں کسانوں کے مجوزہ ٹریکٹر یا ٹرالی مارچ یا کسی بھی طرح کے احتجاج کے خلاف حکم امتناع کے درخواست کی۔ حکو مت نے کہا یہ عمل 26 جنوری کے سلسلے میں ہونے والی تقاریب میں خلل ڈالنے کی کوشش ہے۔

حکومت نے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پر امتناع کی درخواست کی

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 10:35 AM IST

دہلی پولیس کے ذریعہ دائر درخواست میں ، مرکز نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ احتجاج کرنے والے افراد یا تنظیموں کے ایک چھوٹے سے گروہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر مارچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ، "مجوزہ مارچ یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقاریب میں خلل اور رکاوٹ کا ایک منصوبہ ہے مگر احتجاج کے حق کے ذریعہ قوم کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

"مجوزہ مارچ / احتجاج قومی تقاریب کو روکنے کی کوشش ہے۔ اور یہ امن و امان کی سنگین صورتحال پیدا کرسکتا ہے اور یہ قوم کی شرمندگی کا باعث بنے گا۔"

اس میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنے کا حق ہمیشہ عوامی مفادات کے ماتحت ہوتا ہے اور احتجاج کا مقصد کبھی بھی "عالمی سطح پر قوم کو بدنام کرنا" نہیں ہوسکتا۔

مرکز نے اعلی عدالت سے استدعا کی کہ وہ کسی کو بھی ٹریکٹر مارچ ، ٹرالی مارچ ، گاڑی مارچ یا دہلی کے قومی دارالحکومت علاقہ میں داخل ہوکر کسی بھی طرح کے احتجاجی مارچ کرنے سے روکے۔

یہ بھی پڑھیں:کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ سیریم انسٹی ٹیوٹ سے روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.