ETV Bharat / bharat

سیلاب کا اندازہ لگانے کے لیے حیدرآباد پہنچی مرکزی ٹیم

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 2:33 PM IST

ان نقصانات کی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، اس اجلاس کے بعد دورہ کنندہ ٹیم کے ارکان نے شہر کے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

حیدرآباد میں سیلاب سے ہو ئے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے مرکزی ٹیم آج شہر پہنچی ہے، مرکزی وزارت داخلہ کے جوائنٹ پراوین کی قیادت میں عہدیداروں کی یہ ٹیم آج تلنگانہ کے دارالحکومت پہنچی جس نے چیف سکریٹری سومیش کمار سے ملاقات کی۔

سومیش کمار نے اس ٹیم کے ارکان کو حالیہ ہوئی بارش سے حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر ہوئی تباہی، جانی ومالی نقصانات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ اس موقع پر پولیس عہدیدار،گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے کمشنر لوکیش کمار، حیدرآباد، رنگاریڈی کے کلکٹریٹس بھی موجود تھے۔

ان نقصانات کی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیاگیا، اس اجلاس کے بعد دورہ کنندہ ٹیم کے ارکان نے شہر کے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

یہ ٹیم دو دن حیدرآباد میں قیام کرے گی اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی، یہ ٹیم سدی پیٹ ضلع کا بھی دورہ کرے گی جہاں بارش کے نقصانات کا جائزہ لیاجائے گا۔

حیدرآباد میں مسلسل بارش کے نتیجہ میں ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر فوری امداد کیلیے 1350 کروڑ روپئے کی اجرائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.