اس موقع پر کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پچھلے سات ماہ کے دوران تاریخی اقدامات کیے ہیں جس میں جموں کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کرنا ایک اہم اقدام ہے۔
انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں اب بھارت کا دستور جسے بابا صاحب امبیدکر نے بنایا ہے، اس پر عمل ہورہا ہے اور جموں کشمیر کو بھی ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح ترقی کا راستہ حکومت نے فراہم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کی وجہ جموں کشمیر کی عوام وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کررہی ہے۔ کیونکہ اب جموں کشمیر میں ترقی کے راستے کھل گئے ہیں۔
مذکورہ وزیر نے مزید کہا حکومت کے کارآمد اقدامات کے خلاف کچھ دانشور،میڈیا اور حزب مخالف گمراہ کن مہم چلارہے ہیں۔
انھوں نے سنسیکس اور این پی آر کے حوالے سے کہا کہ یہ ہر دس برس کے بعد کیا جانے والا ایک دستوری عمل ہے جس کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو بدنام کرنے کی ایک کوشش کی جارہی ہے۔
انھوں نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کے منازل طئے کررہا اور دنیا میں بھارت کا نام روشن ہورہا ہے۔