مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نیشنک نے کہا ہے کہ سائنس، ٹیکنالوجی، روحانیت، فلسفہ، یوگ، ادب، فن اور فلکیات جیسے شعبوں میں فکری گہرائی تک اتر کر قدیم مفکرین نے ہمیں جو علم کا خزانہ دیا ہے وہ نہ صرف بھارت کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک ورثہ کی طرح ہے۔
ڈاکٹر نیشنک نے بدھ کے روز نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹیچرس ٹریننگ اینڈ ریسرچ (این آئی ٹی ٹی ٹی آر) کولکاتہ کی جانب سے قدیم بھارتی نظام تعلیم پر منعقد دو روزہ سیمینار کا افتتاح کیا اور ادارے کے پہلے رسالے ’ہندوستانی فن اور ہنر‘ کا رسم اجراء کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ ادارہ قومی سیمینار کے ذریعے اس وراثت اور خزانے کے تحفظ اور اسے آگے بڑھانے کی اہم کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کے اہل خانہ سے خصوصی گفتگو