ETV Bharat / bharat

'گرین زون علاقوں میں راحت دی جائے گی' - کسانوں کو پریشانی پر ٹال فری نمبر پر رابطہ

مرکز کے مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ کوویڈ-19 کے خاتمے کے لیے حکومت نے ہر ممکن اقدام کیا ہے۔

'گرین زون علاقوں میں راحت دی جائے گی'
'گرین زون علاقوں میں راحت دی جائے گی'
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 11:32 PM IST

انھوں نے لاک ڈاون کو ہٹائے جانے سے متعلق کہا کہ 20 اپریل کے بعد گرین زون علاقے جہاں کورونا کی وبا نہیں ہے وہاں عوام کو راحت دی جائے گی، اگر اس دوران اگر ان علاقوں میں کورونا کے کیسز سامنے آتے ہیں تب پھر اسے دوبارہ ہاٹ اسپاٹ علاقہ میں تبدیل کیا جائے گا۔

کشن ریڈی نے کہا کہ لاک ڈاون کو ایک ساتھ نہیں بلکہ مرحلہ وار حالات کو دیکھتے ہوئے ہٹایا جائے گا، مذکورہ وزیر نے کہا کہ طبی ساز وسامان کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت میک ان انڈیا پروگرام کے تحت اسے پورا کررہی ہے اور اس سلسلےمیں کوئی بھی نجی کمپنی آگے بڑھ کر اسے تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تو اسے موقع دیا جائے گا۔

کشن ریڈی نے کہا کہ کسانوں کو کسی بھی ریاست میں اجناس کی منتقلی کے معاملے کوئی بھی پریشانی ہے تو وہ مرکزی وزارت زراعت کے ٹال فری نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز پر حملے کے کسی بھی واقعے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.