ETV Bharat / bharat

مرکزی وزارت صحت کی ریاستوں کو مدد - مرکزی وزارت نے ان 10 ریاستوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے

صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت نے ان 10 ریاستوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کوویڈ۔ 19 کے معاملے زیادہ دیکھے گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی ریاستوں کو مدد
مرکزی وزارت صحت کی ریاستوں کو مدد
author img

By

Published : May 10, 2020, 10:14 PM IST

صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت نے ان 10 ریاستوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کوویڈ۔ 19 کے معاملے زیادہ دیکھے گئے ہیں۔

یہ ٹیمیں کوویڈ۔ 19 کے قہر سے نمٹنے میں متعلقہ ریاستوں کے محکمہ صحت کی مدد کریں گی۔ان ٹیموں میں صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے ایک سینئر، ایک جوائنٹ سکریٹری سطح کے نوڈل افسر اور عوامی صحت کے ماہر شامل ہیں۔

یہ ٹیم متعلقہ ریاستوں کے اضلاع/ شہروں کے اندر متاثرہ علاقوں میں روک تھام کی کوششیں عمل میں لانے میں ریاست کے محکمہ صحت کی مدد کریں گی۔

یہ ٹیمیں گجرات، تمل ناڈو، اتر پردیش، دہلی، راجستھان، مدھیہ پردیش، پنجاب، مغربی بنگال، آندھرا پردیش اور تلنگانہ بھیجی جائیں گی۔یہ عوامی صحت کے ماہرین کی ان 20 مرکزی ٹیموں کے علاوہ ہیں، جو زیادہ معاملوں والے اضلاع میں پہلے بھیجی گئی تھیں۔ حال ہی میں ایک اعلی سطحی ٹیم کو ممبئی میں تعینات کیا گیا تھا تاکہ کوویڈ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے تیاری اور انتظام میں ریاست کی کوششوں میں کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.