ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت چین سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے: احمد پٹیل - کورونا وائرس

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے پوچھ تاچھ کے بعد کانگریس کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن احمد پٹیل نے کہا کہ سرحد پر چینی فوج بھارتی زمین پر قبضہ کر رہی ہے اور بجائے ان سے لڑنے کے مرکزی حکومت حزب اختلاف سے لڑ رہی ہے۔

ahmed patel
ahmed patel
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 10:33 PM IST

ای ڈی کی ٹیم آج کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے گھر پر پوچھ گچھ کی اور 14،500 کروڑ روپے کے اسٹرلنگ بائیوٹیک کیس کے سلسلے میں پی ایم ایل اے کے تحت ان کا بیان ریکارڈ کیا۔

راجیہ سبھا رکن احمد پٹیل

ای ڈی کی ٹیم کے جانے کے بعد احمد پٹیل نے کہا کہ ' مودی جی اور امت شاہ جی کے مہمان آئے تھے، انہوں نے مجھ سے سوالات کئے، میں نے ان کے جوابات دیئے اور وہ چلے گئے۔

احمد پٹیل نے کہا کہ 'سرحد پر چینی افواج نے بھارت کے 20 جوانوں کو ہلاک کر دیا اور مرکزی حکومت ان سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے۔

انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ 'آج پورے ملک میں کورونا وائرس کا خوف ہے، بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ملک میں غریبی کے خلاف لڑنا چہایے لیکن مودی حکومت حزب اختلاف کے خلاف لڑ رہی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ احمد پٹیل سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے گھر پر پوچھ گچھ کی اور 14،500 کروڑ روپے کے اسٹرلنگ بائیوٹیک کیس کے سلسلے میں پی ایم ایل اے کے تحت ان کا بیان ریکارڈ کیا۔

ای ڈی کی تین رکنی ٹیم آج احمد پٹیل کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی تھی اور تفصیلی پوچھ تاچھ کی۔

کانگریس رہنما کا بیان منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت درج کیا گیا کیونکہ اسٹرلنگ بائیوٹیک کیس کے اہم ملزم، سندیسرا برادران کے ساتھ ان کے مبینہ روابط زیر تفتیش ہیں۔

قبل ازیں دو مواقع پر ایجنسی نے انہیں(احمد پٹیل) کو طلب کیا تھا لیکن انہوں نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی گائیڈ لائنز حوالہ دیتے ہوئے کہ سینیئر شہریوں کو وبائی امراض سے محفوظ رہنے کے لیے گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا جس کے بعد ای ڈی کی ٹیم ان گھر پر پوچھ تاچھ کے لیے پہنچی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.