اب ای پی ایف کی شرح 8.5 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ یہی پہلے 8.65 فیصد کی شرح سے ملتا تھا
اگر آپ پرائیویٹ ملازمت کر تے ہیں تو آپ کی تنخواہ کا کچھ حصہ ہر ماہ ای پی ایف (امپلاؤمنٹ پروویڈینٹ فنڈ) یا ملازمین مستقبل مد میں جمع ہوتا ہے، ہر ماہ آپ کو ملنے والی سیلری سلپ میں اس کی معلومات بھی دی جاتی ہے۔
ای پی ایف زیادہ تر ریٹائرمنٹ کے بعد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں نوکریوں کے مابین رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر آپ ای پی ایف میں سیلری کا تقریبا 12 فیصد شراکت دیتے ہیں تو آپ کے پی ایف سے کتنی رقم نکالی جا سکتی ہے یہ آپ کے اکاؤنٹ پر منحصر ہے اگر آپ اپنے بیٹے یا بیٹی، بھائی بہن یا آپ کی شادی کے لئے پی ایف اکاؤنٹ سے رقم نکلوانا چاہتے ہیں تو آپ پی ایف اکاؤنٹ سے صرف 50 فیصد حصہ ہی نکال سکتے ہیں۔
اگرچہ اس کے لئے ضروری یہ ہے کہ آپ کو کام کرتے ہوئے سات برس مکمل ہو گئے ہوں، وہیں آپ اپنی اولاد کی اعلی تعلیم کے لئے ای پی ایف اکاؤنٹ سے آپ کی شراکت کا 50 فیصد رقم سود کے ساتھ نکال سکتے ہیں رقم نکالنے کے لئے آپ کو کام کرتے ہوئے کم از کم سات برس ہونا لازمی ہے۔