لاک ڈاون نے ملک کے معاشی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ملکی معیشت کو استحکام بخشنے والی سیاحت اور اس سے منسلک شعبے مثلا ہوٹل وغیرہ کو کافی نقصان ہوا ہے۔
ریست بہار میں ہوٹل پاٹلی پترا کنٹیننٹل کے ایم ڈی اور آر ای پی ایل ہومیوپیتھ دوا کمپنی کے سی ای او اشفاق رحمن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے چھوٹے اور مجھولے صنعت کار بدحالی کا شکار ہیں۔
انہوں نے مرکزی حکومت پر چھوٹے اور بڑے تاجروں کے درمیان تفریق کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ اشفاق رحمن نے کہا کہ حکومت کاروباریوں کے تئیں دوہرا معیار رکھتی ہے۔
ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسی کے سبب معیشت روبہ زوال ہے۔
واضح رہے کہ پٹنہ میں 4 اسٹار سے 7 اسٹار اور عام بجٹ کے کئی بڑے ہوٹلز بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہار میں کئی اہم سیاحتی مراکز اور بین الاقوامی مذہبی مقامات مثلا بودھ گیا، نالندہ اور راجگیر پر بھی لاک ڈاون کا اثر پڑا ہے۔