ETV Bharat / bharat

'مرکز ریاستوں کی مدد کرے'

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 5:50 PM IST

حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے مرکز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوروناکو روکنے اور اس کے خاتمے کی اس جنگ میں ریاستوں کی بھرپور مدد کرے۔

'مرکز ریاستوں کی مدد کرے'
'مرکز ریاستوں کی مدد کرے'

حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے مرکز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوروناکو روکنے اور اس کے خاتمے کی اس جنگ میں ریاستوں کی بھرپور مدد کرے۔

اسدالدین اویسی نے کہاکہ مرکز کو جنگی خطوط پر اقدام کرتے ہوئے ریاستوں کو راحت دینا چاہئے۔ انھوں نے اس ضمن میں ٹویٹ کیا کہ' کورونا کی اس لڑائی میں دباو ریاستوں پر ہے اور اس لیے مرکز کو چاہئے وہ ریاستوں ہر طرح سے مضبوط کریں'.

جمعے کے روز مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا کہ مرکز کے15000 ایمرجنسی کورونا پیکیج میں سے ریاستوں کو 4100 جاری کردئے گئے ہیں، ہرش وردھن نے کہا کہ مرکزی حکومت کا مقصد کسی بھی ریاست کو صحت سے متعلقہ امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔

ملک میں اتوار تک ناول کورونا وائرس کے 8356 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سے 716 صحتیاب ہوئے اور 273 افراد کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.