ETV Bharat / bharat

بھارتی آئین کے 70 برس - بھارتی آئین کے 70 سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال

بھارتی آئین کے 70 برس مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ایک خصوصی اجلاس ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی 26 نومبر منگل کو یوم آئین کے موقع پر خطاب  بھی کریں گے۔

بھارتی آئین کے 70 سال مکمل
author img

By

Published : Nov 25, 2019, 4:05 PM IST

نریندر مودی حکومت نے 26 نومبر کو آئین پر موثر عمل آوری کے 70 ویں برس کے موقع پر وسیع منصوبہ تیار کیا ہے۔

اس منصوبے میں پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ایک خصوصی اجلاس بھی شامل ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے خطاب کیا جائے گا۔

اس روز شہریوں کے آئینی حقوق ادا کرنے پر زور دیا جائے گا۔ تمام مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ آئین کو لازمی طور پر پڑھنے، اس پر عمل آوری کو لے کر ملک بھر میں بیداری مہم چلائی جائے گی۔

سال بھر کا یہ جشن 26 نومبر کو شروع ہوگا، جو یوم دستور یا 'سنویدھان دیوس' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ مہم معمار دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش ( 6 دسمبر) تک جاری رہی گی۔

مرکزی حکومت کے تمام سکریٹریوں، ریاستی چیف سکریٹریوں اور تمام ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں، کارپوریشنوں، تنظیموں کے سربراہوں کو اس کی اطلاع دی گئی ہے۔

سکریٹری برائے انصاف الوک سری واستو نے کہا کہ '26 نومبر کو صبح 11 بجے تمام سرکاری دفاتر میں آئین پڑھا جائے گا اور اس کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی۔'

سری واستو کے خط میں کہا گیا ہے کہ 'اب سے 26 نومبر کو تمام سرکاری دفاتر میں سالانہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا'۔

Intro:Body:

MONDAY

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.