شمالی کوریا میں آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا جشن۔
شمالی کوریا میں بھی نئے سال نے دستک دے دی ہے۔ لوگوں نے آتش بازی کے ساتھ سنہ 2020 کو الوداع کہا اور سنہ 2021 کو خوش آمدید کہا۔
چین میں نئے سال کا جشن
چین میں نئے سال کی خوشی میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ چین میں لوگوں نے سنہ 2020 کو الوداع کہا اور آتش بازی اور رنگین پروگرام کے ذریعہ سنہ 2021 کا خیرمقدم کیا۔
آسٹریلیا میں سنہ 2021 کا آغاز
آسٹریلیا کے سڈنی میں دنیا کے مشہور سڈنی ہاربر میں نئے سال 2021 کو شاندار لائٹنگ اور آتش بازی سے استقبال کیا گیا۔ نئے سال کو منانے کے لیے بہت سے لوگ دنیا کے مشہور سڈنی ہاربر پہنچے۔
وہیں بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔
صدر رام ناتھ کووند نے نئے سال کے موقع پر وطن عزیز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات سے متحد ہوکر آگے بڑھنے کی بات کہی۔
صدر کووند نے سال 2021 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 'میں بھارت اور بیرون ملک کے تمام شہریوں کو ایک نئے سال کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔'
لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلا نے نئے سال کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
لوک سبھا اسپیکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں تمام ملک والوں کو 2021 کی بہت خوشی کی خواہش کرتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ نیا سال آپ کی زندگی کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھرپور بنائے۔
انہوں نے اہل وطن سے کہا کہ نیا سال آپ کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور امن لائے اور نئے سال میں آپ کے تمام خواب پورے ہوں۔
دنیا بھر میں نئے سال کا جشن، نیوزی لینڈ میں آتش بازی کے ساتھ 2021 کا استقبال۔
2020 کے اختتام کے ساتھ ہی ، نیا سال 2021 نے دستک دی۔ نیا سال 2021 نیوزی لینڈ میں شروع ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ میں آتش بازی کا شو تھا۔ آکلینڈ میں لوگوں نے آتش بازی کی اور سال 2020 کو الوداع کہا اور سال 2021 کو خوش آمدید کہا۔