ریاست کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گریز سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فورسز نے کارروائی کی جس میں تین نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
تادم تحریر عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے مختلف پہاڑی علاقوں میں میں یہ کارروائی انجام دی گئی ۔
وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ گزشتہ رات گریز سیکٹر میں بگتور کے نوشیرہ نار کے علاقے میں دو مسلح عسکریت پسندوں کو انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔تاہم کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے آج علی الصبح ایک اور عسکریت پسند کو ہلاک کردیا گیا۔
اس دوران ایل او سی کے متصل رہنے والےباشندوں میں خوف و حراس کی لہر دوڈ گئ اور انھوں نے تہہ خانوں میں پناہ لے لی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قریبا سترہ سال بعد علاقے میں اس قسم کی فائرنگ اور شلنگ دیکھنے کو ملی۔