سدھاکر کو حال ہی میں پولیس نے وشاکھاپٹنم میں قومی شاہراہ پر جھگڑا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ڈاکٹرسدھاکر نے الزام لگایا کہ پولیس نے انھیں گرفتار کرنے کے لئے نامناسب اقدام کیاہے۔ یہ معاملہ ہائی کورٹ پہنچا۔
اس ضمن میں ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو سدھاکر کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا۔
ہائی کورٹ کی ہدایت پر وشاکھاپٹنم کے ڈاکٹر سدھاکر کے معاملے کی تفتیش کرنے والی سی بی آئی نے گزشتہ روز ایف آئی آر درج کی ہے۔
افسران نے آج سی بی آئی کی ویب سائٹ پر ایف آئی آر کاپی رکھی ہے۔ کانسٹیبل وینکٹ رامنا کی شکایت کی بنیاد پر ڈیوٹی میں رکاوٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
فورتھ ٹاؤن پولیس نے سدھاکر کے خلاف پچھلے مہینے کی 16 تاریخ کو مقدمہ درج کیا تھا۔ اس وقت کی ایف آئی آر کی بنیاد پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف ہائی کورٹ کی ہدایت پر کیسز درج کیے گئے۔
مذکورہ ڈاکڑ پر الزام ہیکہ ایک سرکاری ملازم ہوتے ہوئےسڑک پر عوامی نمائندوں پر لعنت بھیجا، اور ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں پر الزام لگایا۔ شور وغل کیا اور لاک ڈاون قوانین کی خلاف ورزی کی۔