سی بی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئیزول، امپھال اور گروگرام (گڑ گاؤں) سمیت نو مقامات پر چھاپہ مارا گیا۔
افسر کے مطابق منی پور ڈیولپمنٹ سوسائٹی (ایم ڈی ایس) کے سابق صدر او ایبیبی سنگھ پر جون 2009 سے جولائی 2017 کے دوران دیگر افراد کے ساتھ مشترکہ طور پر سازش کو انجام دینے اور کل 518 کروڑ روپیے کے سرکاری فنڈ میں سے تقریباً 332 کروڑروپیے کے استعمال میں بے ضابطگی برتنے کا الزام ہے۔
سی بی آئی نے ایم ڈی ایس کے سابق چیئرمین اور سابق وزیرا علیٰ مسٹر سنگھ، سابق ڈائریکٹر وائی نِنگتھیم سنگھ اور ایم ڈی ایس میں برسرِکار کچھ آئی اے ایس افسران سمیت کئی افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔