سی بی آئی کا ماننا ہے کہ دھیرج گپتا، ایک درمیانی شخص کی حیثیت سے اس کیس میں ملوث ہے، اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں مرکزی تفتیشی ایجنسی نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) گوپال کرشنا مادھو کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق او ایس ڈی کرشنا مادھو کو جی ایس ٹی کے ایک معاملے میں دو لاکھ روپے کے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کرشنا مادھو دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کے دفتر میں 2015 سے مقرر ہیں اور سرکاری ویب سائٹ کے ریکارڈ کے مطابق وہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے او ایس ڈی ہیں۔