ETV Bharat / bharat

سی بی آئی کی جانب سے 16 مقامات پر چھائے - ponzy news

سی بی آئی نے بدھ کے روز بنگال اور حیدرآباد میں پونزی اسکیم بد عنوانی معاملہ میں 16 مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھائے ملٹی لیول مارکٹنگ پونزن اسکیم کے اہم ملزم کی جائیدادوں پر مارے گئے۔

سی بی آئی کی جانب سے 16 مقامات پر چھائے
سی بی آئی کی جانب سے 16 مقامات پر چھائے
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 11:31 PM IST

سی بی آئی کے مطابق 26 مئی 2017 کو دفعہ 420 ، 406 ، 409 اور 34 کے تحت اشوکا گروپ آف کمپنیز کے ڈائرکٹرز کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے عوام سے رقم ڈپازٹ کرنے پر اعلی پیمانے پر سود کی رقم ادا کرنے کا بھروسہ دلاتے ہوئے 20 کروڑ روپئے حاصل کیے تھے۔

سی بی آئی کی جانب سے 16 مقامات پر چھائے
سی بی آئی کی جانب سے 16 مقامات پر چھائے

ملزمین پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے رقم کی ادائیگی کا وقت آنے پر رقم واپس نہیں کی اور پیسوں کا غلط استعمال کیا۔ سی بی آئی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی اس بات کی مجاز نہیں تھی کہ وہ عوام سے رقم حاصل کرے۔

کپمنی نے عوام کو اچھے شرح سود کی پیشکش کرتے ہوئے یہ رقم حاصل کی۔ ملزمین پیسوں کو پرانے گاہکوں کو بہتر منافع دیتے ہوئے نئے افراد کو سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتے تھے تا کہ انہیں دھوکہ دیا جاسکے۔

اس دوران ملٹی لیول مارکٹنگ اسکیم پونزی میں تحقیقات کے تحت مغربی بنگال میں چھ اور کرناٹک میں ایک مقام پر ڈائرکٹرس کے مکانات پر چھاپے مارے گئے۔

26 ستمبر 2018 کو دفعہ 406 ، 409 ، 420 اور 120بی کے تحت کمپنی کے ڈائرکٹرس کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کمپنی کے ڈائرکٹرس پر الزام ہے کہ انہوں نے عوام سے رقم انوسٹ کرنے پر زیادہ شرح سود کا وعدہ کیا تھا لیکن اصل رقم ادا نہیں کی اور دفتر بند کردیا۔ اس طرح انہوں نے عوام کو دھوکہ دیا اور رقم کا غلط استعمال کیا۔

سی بی آئی کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران برآمد کیے گئے دستاویزات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.