وی او رامپور کلکٹریٹ میں بھیڑ جمع کرکے مظاہرہ کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں بھارتیہ کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد سمیت 19 لوگوں کے خلاف تھانہ سول لائن میں دفعہ 188 / 269 اور تین میں نامزد مقدمہ درج کیا ہے۔
تھانہ سول لائن میں وکاس کمار نائب ناظر کلیکٹریٹ نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ کلکٹریٹ میں حسیب احمد، منجیت سنگھ ڈھونڈسا ہوری لال، مستقیم پاشا، ویریندر سنگھ یادو، سبھاش چندر شرما، پرمود یادو، راشد چوہدری، ونود یادو، لکھ وندر سنگھ، سکھ دیو سنگھ، گرپریت سنگھ، قمرالدین، اجیت سنگھ، کلونت سنگھ، طالب، ہوم سنگھ اور نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ 20 جون کو بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کلیکٹریٹ میٹنگ ہال کے سامنے جمع ہوئے جبکہ ملک میں کورونا کی وجہ تمام ہی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ ہے اس لیے مظاہروں پر بھی پابندی ہے۔
اس کے باوجود ان لوگوں نے بغیراجازت سماجی فاصلہ نہ بنانے اور بنا ماسک لگائے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان لوگوں پر مذکورہ دفعات کے تحت نامزد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔