ETV Bharat / bharat

صومالیہ: کار بم دھماکے میں 76 افراد ہلاک

author img

By

Published : Dec 28, 2019, 3:07 PM IST

Updated : Dec 28, 2019, 8:08 PM IST

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہفتہ کے روز ایک بم دھماکے میں 76 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

صومالیہ: کار بم دھماکہ میں کئی افراد ہلاک

صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں ہفتہ کےروز سیکورٹی چیک پوسٹ کے نزدیک خود کش کار بم دھماکہ میں کم از کم 76 لوگوں کی موت جبکہ 70 دیگر زخمی ہو گئے۔

نجی ایمبولینس سروس امین کے ڈائریکٹر عبدالقدیر عبدالرحمٰن حاجی نے حملے میں مارے گئے لوگوں کی تصدیق کی اور کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت سنگین ہے اور انہیں موغادیشو کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔سرکاری ترجمان اسماعیل مختار عمر نے کہا کہ دارالحکومت موغادیشو کے باہر ایک چیک پوسٹ کے قریب جب افسران سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے، تبھی اچانک ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا۔حکومت اور پولیس نے اس دھماکے میں 30 افراد کےہلاک اور 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ ایک پولیس افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اب تک 30 لوگوں کے ہلاک اور 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔موغادیشو کے میئر عمرمحمدکے مطابق زیادہ زخمیوں میں یونیورسٹی کے طالب علم شامل ہیں۔ایک عینی شاہد نے کہا، "میں ایک رکشے میں تھا اور میں نے زبردست دھماکے کی آواز سنی۔ میں نے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا۔ ہمارے سامنے رکشہ میں سوار تینوں لوگ دھماکے میں مارے گئے۔ لوگ گھبرا کر بھاگ رہے تھے۔ "ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے، اگرچہ پہلے اس طرح کے ایسے حملوں میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ الشباب کا ہاتھ رہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 28, 2019, 8:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.