عام انتخابات میں صد فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے رائے دہندگان کو بیدار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
رامپور میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے رائے دہندگان بیداری ریلی کا اہتمام مشعل ریلی کی شکل میں کیا گیا۔ جہاں شہر بھر کے سرکاری اسکولوں اور مدارس کے اساتذہ نے اس مشعل جلوس میں شامل ہوکر لوگوں کو اپنے حق رائے دہی کے لیے بیدار کیا۔
ہاتھوں میں مشعل اور پلے کارڈس لے کر ان تمام اساتذہ کرام نے بہت ہی اچھے انداز میں لوگوں کو انتخابات کے لیے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کا درس دیا۔
شہر کے ایل آئی سی چوک سے شاہ آباد تک چلنے والے اس مشعل ریلی میں اساتذہ نے جہاں لوگوں کو ان کے ووٹ کی اہمیت بتائی وہیں ضلع کلکٹر آنجنئے کمار سنگھ نے اس جلوس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہمارا قانونی حق ہے۔ اس حق کا ہم ضرور استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ عوام کو اس کے تئیں بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس موقع پر مدارس کے اساتذہ اور طلبا کی بھی خاصی تعداد اس مشعل جلوس میں نظر آئی۔ جہاں انہوں نے ووٹر لسٹ میں ان کا نام نہ ہونے کی شکایت کی۔